اداکارہ ثنا زندگی کی کہانی سناتے آبدیدہ کیوں ہو گئیں؟

حال ہی میں اپنے شوہر سے طلاق لینے والی معروف اداکارہ ثنا فخر نے پہلی مرتبہ اپنی زندگی کی کہانی بیان کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ جب ان کی پیدائش ہوئی تو ان کے والد بیٹا نہ ہونے پر مایوسی کا شکار ہو گے اور ان کو گود تک میں اُٹھانا مناسب نہیں سمجھا۔ صرف 14 سال کی عمر میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے اور پھر ایک کے بعد ایک ہٹ پراجیکٹ کرنے والی ثناء خود کو فلمی دنیا میں منوانے کے بعد اب ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔ لاتعداد ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کا ہنر دکھانے والی ثناء نے بالی ووڈ میں بھی سنی دیوول کے ساتھ ایک فلم میں کام کیا تھا، انہوں نے صرف اداکاری سے ہی نہیں بلکہ گلوکاری اور ماڈلنگ سے بھی خوب نام کمایا یے۔ ثناء حال ہی میں متھیرا کے شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں اور زندگی کی کہانی سنائی۔ اداکارہ کہتی ہیں کہ میں جب پیدا ہوئی تو میرے والد نے 7 دن تک مجھے چھوا بھی نہیں اور نہ ہی گود میں لیا کیونکہ ان کو بیٹا چاہئے تھا اور میں بیٹی تھی، ڈاکٹر نے میرے والد کا روّیہ محسوس کرتے ہوئے میری والدہ سے کہا کہ اگر آپ کو یہ بچی نہیں چاہئے تو پ مجھے دے دو میں اس کو پڑھاؤں گی اور ڈاکٹر بناؤں گی، یہ ایک دن تمہارا بیٹا بن کر دکھائے گی۔

ثناء نے اپنی طلاق کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جب رشتہ چل نہ پا رہا ہو، تو بہتر ہے کہ اسے گھسیٹنے کی بجائے آپ ختم کر دو تاکہ نہ تو آپس میں مزید مسائل ہوں اور نہ ہی ایک دوسرے کی عزت میں کمی واقع ہو، انہوں نے کہا کہ طلاق کسی بھی عورت کے لیے سب سے مشکل فیصلہ ہوتا ہے مگر جب دو دل راضی نہ ہوں تو تکلیف میں رہ کر رشتہ نبھانے سے کوئی فائدہ نہیں۔ ثنا نے میزبان کو اپنے حاملہ ہونے کے حوالے سے بھی دلچسپ کہانی سنائی۔ انہوں نے بتایا کہ جب ان کا وزن بڑھ گیا تو انہیں گھر سے باہر نکلنے میں شرم محسوس ہوتی تھی، لیکن پھر انہوں نے آہستہ آہستہ خود کو سمجھایا اور اعتماد پیدا کیا۔

Back to top button