اداکارہ دپیکا پڈوکون فیفا ورلڈ کپ کا حصہ کیسے بن گئیں؟

بھارتی فلموں میں اپنی ڈانس پرفارمنس اور اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون بھئ فیفا ورلڈ کپ کا حصہ بننے جا رہی ہیں، جی ہاں! اداکارہ فٹ بال ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی میں حصہ لیں گی۔ بالی ووڈ اداکارہ کے میگا ایونٹ میں جلوے بکھیرنے سے ایشیائی شائقین کی بڑی تعداد خوشی سے نہال ہو رہی ہے، اور ان کی انٹری کو بھارت کے لیے ایک اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔

انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز نے دعوٰی کیا ہے کہ مشہور بالی وڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون جلد ہی قطر روانہ ہوں گی جہاں وہ فائنل شروع ہونے سے قبل ہونے والی خصوصی تقریب میں نہ صرف شریک ہوں گی بلکہ شائقین کے سامنے براہ راست فیفا ورلڈ کپ کی رونمائی بھی کریں گی۔ دیپکا پڈوکون چند ماہ قبل کیننز فلم فیسٹیول میں بھی انڈیا کی نمائندگی کی تھی جہاں ان کو جیوری میں شامل کیا گیا تھا، دیپکا کا شمار بالی وڈ کی ان گنت چنی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کم مدت میں زیادہ شہرت سمیٹی اور معیاری کام کیا۔

شائقین دیپکا پڈوکون کی اگلی جھلک فلم ’پٹھان‘ میں دیکھیں گے جس کا مرکزی کردار شاہ رخ خان نے ادا کیا ہے، یہ فلم 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہوگی، سدھارتھ آنند کی ہدایات میں بننے والے فلم ایکشن سے بھر پور فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ آٹھ مختلف ممالک میں کی گئی ہے۔ یہ فلم بنانے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ اس کا پہلا گانا فلم کی ریلیز سے چند روز پیشتر ریلیز کر دیا جائے گا، کہا جا رہا ہے کہ اس گانے کے بول ہیں ’بے شرم رنگ‘، جس میں شاہ رخ اور دیپکا دکھائی دیں گے۔ پٹھان کے علاوہ دیپکا لیجنڈری اداکارہ امیتابھ بچن کے ساتھ ’پراجیکٹ کے‘ میں بھی دکھائی دیں گی، اسی طرح وہ اپنے شوہر رنویر کپور کی فلم ’سرکس‘ میں بھی نظر آئیں گی۔

دیپکا پڈوکون کی ایک فلم ہریتک روشن کے ساتھ بھی آ رہا ہے، جس کا نام ’فائٹر‘ ہے۔ اس کی ہدایات سدھارتھ آنند نے دی ہیں، اس فلم میں انیل کپور بھی کام کر رہے ہیں، یہ ایک ایکشن تھرلر فلم ہے۔۔یاد رہے کہ دیپکا نے 15 سال قبل اپنی پہلی فلم اوم شانتی اوم میں شاہ رخ کے ساتھ کا کیا تھا۔ دیپکا نے کاک ٹیل، یہ جوانی دیوانی، چنائے ایکسپریس، باجی راؤ مستانی، پدماوتی، پیکو، چھپاک اور 83 کے علاوہ دیگر کئی مشہور فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ وہ انڈیا کی ان چند اداکاراؤں میں شامل ہیں جنہوں نے ہالی ووڈ میں بھی کام کیا ہے، اداکارہ نے ایکس ایکس ایکس: ریٹرن آف زینڈر کیج‘ میں وین ڈیزل کے ساتھ کام کیا تھا، دیپکا پڈوکون نے 2018 میں رنویر سنگھ کے ساتھ شادی کی تھی لیکن ابھی تک دونوں کی اولاد نہیں ہوئی۔

Back to top button