اداکارہ صبا فیصل بھی ’’میرا دل یہ پکارے‘‘ پر ناچ اُٹھیں

موسقی کے سروں کی ملکہ لتا منگیشکر کی مدھر آواز میں دھائیوں پرانے گانے ’’میرا دل یہ پکارے آ جا‘‘ پر عائشہ کی ڈانس ویڈیو ایسی وائرل ہوئی کہ اب ہر کوئی اس گانے پر اپنی رقص کی صلاحیتوں کو آزما رہا ہے۔ بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مادھوری کے بعد پاکستانی ڈرامہ اداکارہ صبا فیصل نے بھی اس معروف گانے پر اپنی کمر کو خوب ہلایا اور شائقین سے داد وصول کی۔پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک کی شوبز شخصیات گزشتہ ماہ نومبر میں لتا منگیشکر کے گانے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر شادی کی تقریب میں ڈانس کرکے شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹاکر عائشہ کے نقش قدم پر چلنے لگی ہیں۔

ٹک ٹاکر عائشہ عرف مانو نے اکتوبر کے آخر میں ایک شادی کی تقریب میں لتا منگیشکر کے پرانے گانے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ کے ری مکس پر منفرد انداز میں ڈانس کرکے جہاں شادی کی تقریب میں شامل مہمانوں کو محظوظ کیا، وہیں ان کی ویڈیو بھی دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھی۔ ان کی ویڈیو کو نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی سراہا گیا اور کئی ٹک ٹاکرز ان کی نقل اتارتی دکھائی دیں جبکہ ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر لڑکے بھی ڈانس کرتے دکھائی دیئے۔

ان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حال ہی میں بالی ووڈ کی کوئین ڈانسر مادھوری ڈکشٹ نے بھی ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر ڈانس ویڈیو بنا کر شیئر کی تھی، جسے لوگوں نے کافی سراہا، مادھوری ڈکشٹ کے بعد اداکارہ کترینہ کیف نے بھی ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر اپنی پرفارمنس کی ویڈیو بنا کر شیئر کی، جسے مداحوں نے کافی سراہا۔ ان کی دیکھا دیکھی پاکستان کی سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے بھی ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ صبا فیصل نے حال ہی میں کسی رشتے دار کی شادی میں شرکت کے دوران ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر ڈانس کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جسے لوگوں نے جہاں سراہا، وہیں ان پر تنقید بھی کی گئی اور انہیں بڑھتی عمر کے طعنے بھی دیئے گئے۔

صبا فیصل کی طرح اداکارہ حمیمہ ملک نے بھی ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر ڈانس کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، جسے لوگوں نے سراہا، علاوہ ازیں شوبز شخصیات کے علاوہ دیگر عام افراد نے بھی ٹک ٹاکر عائشہ کے انداز کی طرز پر ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر ڈانس پرفارمنس کر کے اپنی ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں۔

Back to top button