اداکارہ مائرہ خان نے 5 بار اپنی ناک کی سرجری کیوں کروائی؟

اداکارہ مائرہ خان نے چھوٹی عمر میں کئی بار کاسمیٹک سرجریز کروانے کا انکشاف کیا ہے۔مائرہ خانکے مطابق انہوں نے 5 بار ناک کی سرجری کروائی ہے، نوعمری میں انہیں سرجری کروانا پسند تھا، 19 سال کی عمر میں پہلی بار لائپوسکشن بھی کروایا۔

اداکارہ مائرہ خان نے چھوٹی عمر میں یہ سرجری کروانے کا انکشاف ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ کے دوران کیا جس کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔سرجیکل پروسیجر پر بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہ کہا کہ سرجری کروانا انہیں بے حد پسند تھا، وہ صرف 19 سال کی تھیں جب انہوں نے پہلی بار لائپوسکشن کروایا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ انہیں یہ سرجری کروانے کی ضرورت نہیں تھی لیکن انہیں صرف شوق تھا کہ یہ کیا ہوتا ہے۔

مائرہ خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 5 بار ناک کی سرجری کروائی ہے، انہوں نے مداحوں کو ناک کی سرجری نہ کروانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمل انتہائی تکلیف دہ ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ان کے کیریئر کا پہلا کمرشل رنگ گورا کرنے والی کریم کا تھا جب وہ صرف 17 سال کی تھیں، ان کے سامنے کے دو دانتوں کے درمیان فاصلہ تھا، جب کمرشل کے لیے وہ مسکرائی تو ڈائریکٹر نے انہیں دانتوں کے درمیان چیونگم رکھنے کا مشورہ دیا جس پر اداکارہ رو پڑیں، بعدازاں انہوں نے اپنے دانتوں کے درمیان فاصلہ ہٹانے کے لیے طبی طریقے استعمال کیے۔

مائرہ خان نے کہا کہ جب وہ 19 یا 20 سال کی تھیں تو شوٹنگ کےدوران لوگ ان کی ناک پر تنقید کرتے تھے جس پر انہیں بُرا لگتا تھا اور پھر انہوں نے 2 سے 3 ناک کی سرجری کروائی۔اداکارہ نے کہا کہ نیو یارک میں باکسنگ کرنے کے دوران ان کی ناک پھٹ گئی تھی جس کی وجہ سے انہوں نے دوبارہ ناک کی سرجری کروائی۔مائرہ خان نے کہا کہ جب انہوں نے سرجری کروائی تو وہ بہت چھوٹی اور ناسمجھ تھیں، آج کے زمانے میں اگر کوئی ان کی ناک یا چہرے پر تنقید کرتا تو وہ برداشت نہ کرتیں۔

مائرہ خان نے نے لباس کی وجہ سے خود پر ہونے والی تنقید کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لوگ دوغلے پن کا شکار ہیں، انہیں کترینہ کیف شلوار قمیض کی نسبت مغربی طرز کے کپڑوں میں اچھی لگے گی اور وہی مغربی طرز کے کپڑے اگر میں یا کوئی اور پاکستانی لڑکی پہن لے تو اس پر یہ تنقید کرنا شروع کردیں گے۔اداکارہ نے کہا کہ لوگوں کو اس بات کا بالکل احساس نہیں ہے جو کچھ اداکارہ کر رہی ہے وہ اس کے لیے کتنا مشکل ہوسکتا ہے، وہ کام کرکے اپنے خاندان کے لیے پیسے کما رہی ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی عورت جان بوجھ کر اپنے لیے ایسی مشکل زندگی کا انتخاب نہیں کرتی، ہر عورت چاہتی ہے کہ اس کی زندگی پُرسکون ہو، اس کے پاس ایک محبت کرنے والا شوہر ہو، بچے ہوں، ایک اچھی فیملی ہو۔

مائرہ خان نے کہا کہ ’میں صرف حجاب اس لیے نہیں کرتی کیونکہ مجھے یہ پتہ ہے کہ جب میں نے حجاب کرنا شروع کیا تو انڈسٹری میں مجھے کام نہیں ملے گا‘۔

Back to top button