’’اداکارہ ماورا حسین بالی ووڈ میں دوبارہ کام کیلئے پراُمید‘‘

معروف اداکارہ ماورا حسین کی بالی ووڈ میں انٹری کی خبریں خوب گرم ہیں، انسٹاگرام پر چہ مگوئیاں ہیں کہ ممکنہ طور پر اداکارہ دوبارہ بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرتی دکھائی دیں گی، ماورا حسین نے اگرچہ اداکاری کا آغاز پاکستانی ڈراموں سے 2011 میں کیا تھا، تاہم انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز 2016 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم ’’صنم تیری قسم‘‘ سے کیا۔بالی ووڈ فلم سے فلمی کیریئر شروع کرنے والی اداکارہ بعد ازاں پاکستانی فلموں میں بھی دکھائی دیں اور اب وہ کافی عرصے سے بڑے پردے سے دور ہیں تاہم حال ہی میں ان کی جانب سے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے نہ صرف بڑے پردے بلکہ بالی ووڈ میں واپسی کا عندیہ دیا گیا۔ انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے ماورا حسین نے خالہ بننے پر بھی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ تاحال وہ اپنی بھانجی اداکارہ عروہ حسین کی بیٹی سے نہیں ملیں، تاہم انہوں نے انہیں ویڈیو کال پر دیکھا ہے۔ اسی طرح جب ایک بھارتی مداح نے ان سے پوچھا کہ کیا اب وہ انہیں دوبارہ کسی بولی وڈ فلم میں دیکھ سکیں گے؟ اس پر اداکارہ نے مبہم جواب دیا کہ ناممکن کچھ بھی نہیں اور ساتھ ہی لکھا کہ کچھ بھی ہوسکتا ہے، ماورا حسین نے مزید لکھا کہ جو ہونا ہوگا، وہ ہوکر ہی رہے گا، بالی ووڈ فلموں میں دوبارہ کام کرنے کے مبہم جواب کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر اداکارہ مختلف بھارتی منصوبوں میں دکھائی دیں گی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔ماورا حسین کا ماننا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری تکنیکی لحاظ سے پاکستانی فلم انڈسٹری سے زیادہ معیاری اور بہتر ہے، خیال رہے کہ ماورا حسین نے اگرچہ اداکاری کا آغاز پاکستانی ڈراموں سے 2011 میں کیا تھا، تاہم انہوں نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2016 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ’’صنم تیری قسم‘‘ سے کیا۔ اس فلم سے قبل وہ متعدد پاکستانی ڈراموں میں کام کر چکی تھیں، ان کی یہ فلم کوئی خاص کمائی کرنے میں ناکام رہی، تاہم اسے فلمی تنقید نگاروں نے اچھی فلم قرار دیا، بالی وڈ فلم میں کام کے بعد ماورا حسین کے لیے پاکستانی فلم انڈسٹری کے دروازے بھی کھلے اور ان کی عید الاضحیٰ پر مصالحہ رومانٹک کامیڈی فلم ‘جوانی پھر نہیں آنی 2’ ریلیز ہوئی۔
