اداکارہ ماہرہ خان گوگل پر چھا گئیں

دنیا کا مقبول ترین سرچ انجن گوگل ہر سال اپنے ٹرینڈز ریلیز کرتا ہے جس میں سرچ انجن پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی چیزوں کی ٹاپ 10 فہرست مرتب کی جاتی ہے۔اسی طرح گوگل نے 2020 یعنی رواں سال کی پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی پاکستانی اداکاراؤں کی فہرست مرتب کی ہے جس میں ٹاپ 10 اداکاراؤں کے نام ظاہر کیے گئے ہیں۔جس کے تحت خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے ساتھی شوبز سٹارز کو شکست دے دی ہے.
221657 2193309 updates
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کو رواں سال ایک ماہ میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا، سپر اسٹار ماہرہ خان کے نام کو ایک ماہ میں سرچ انجن پر 2 لاکھ 54 ہزار مرتبہ سرچ کیا گیا۔
221657 2109964 updates
پاکستان شوبز انڈسٹری میں کم عرصے میں بے شمار شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ اقراء عزیز کو رواں سال گوگل پر ماہرہ خان کے بعد سب سے زیادہ کیا گیا۔اقراء عزیز کو سرچ انجن پر ایک ماہ میں ایک لاکھ 89 ہزار مرتبہ سرچ کیا گیا ہے۔
221657 3574003 updates
ڈرامہ سیریل عہد وفا میں جلو گر ہونے والی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں جنہیں ایک ماہ میں ایک لاکھ 80 ہزار مرتبہ سرچ کیا گیا۔
221657 4318534 updates
ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو سے مقبولیت میں اضافے کے بعد اداکارہ عائزہ خان گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراؤں میں چوتھے نمبر پر ہیں ایک ماہ میں ایک لاکھ 48 ہزار مرتبہ سرچ کیا گیا ہے۔
221657 1941785 updates
حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل کا آغاز کرنے والی اداکارہ ہانیہ عامر کا نام سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں پانچویں نمبر ہے جنہیں ایک ماہ میں ایک لاکھ 28 ہزار بار سرچ کیا گیا۔
221657 1170648 updates
ڈرامہ سیریل چیخ سے شہرت میں اضافے کے بعد اداکارہ صبا قمر گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں جنہیں ایک ماہ میں ایک لاکھ 22 ہزار بار سرچ کیا گیا ہے۔
221657 7255131 updates
پاکستان میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ ایمن خان بھی پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر موجود ہیں جنہیں ایک ماہ میں 1 لاکھ 21 ہزار بار سرچ کیا گیا۔
221657 4794556 updates
حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی خوبرو اداکارہ سجل علی گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر موجود ہیں جنہیں ایک ماہ میں ایک لاکھ 14 ہزار بار سرچ کیا گیا۔
221657 729217 updates
ڈرامہ سیریل دو بول اور میرے پاس تم ہو سے شہرت پانے والی اداکارہ حرا مانی بھی گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہیں جنہیں ایک ماہ میں 93 ہزار 900 بار سرچ کیا گیا ہے۔
221657 3645891 updates
ڈرامہ سیریل رسوائی میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ثناء جاوید بھی گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہیں ایک ماہ میں 89 ہزار بار سرچ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button