اداکارہ مریم نفیس کن چہروں کو بے نقاب کرنے والی ہیں؟

معروف اداکارہ مریم نفیس نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کچھ سوشل میڈٰیا صارفین کی جانب سے تہنائی میں وقت گزارنے، بولڈ فوٹو شوٹ کے عوض بھاری معاوضوں کی پیشکش کی گئی ہے جس پر انہیں سخت جواب دیا ہے، میری ٹیم ان افراد کو ٹریس کر رہی ہے جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے، اداکارہ نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر متعدد میسیجز کے سکرین شاٹس بھی شیئر کیے، جن میں بعض افراد نے ان سے تنہائی میں ملاقات کرنے تو بعض افراد نے بھاری معاوضے کے تحت بولڈ کام کرنے کی پیش کش کر رکھی تھی، اداکارہ نے ایک شخص کے میسیج کا اسکرین شاٹس شیئر کیا، جس میں انہوں نے صارف کی شناخت کو خفیہ رکھا، تاہم ان کی جانب سے اداکارہ کو بھجوائے گئے پیغامات کو واضح طور پر پڑھا جا سکتا ہے، انسٹا گرام صارف نے اداکارہ کو سلام کرنے کے بعد انہیں بتایا کہ انہوں نے اداکارہ کو حال ہی میں لکس اسٹائل ایوارڈز میں دیکھا اور اب وہ ان سے تنہائی میں کچھ وقت گزارنا چاہتے ہیں اور وہ اس کے لیے انہیں معاوضہ بتائیں، اداکارہ نے اس شخص کے میسیجز پر انہیں غصے بھرا جواب بھی دیا اور انہوں نے اپنے جواب کو بھی شیئر کیا، مریم نفیس نے شخص کو ’سوئر کا بچہ‘ قرار دیتے ہوئے انہیں جواب دیا کہ انہیں پیدا کرنے پر ان کی والدہ بھی شرمندہ ہوئی ہوں گی اور یہ کہ ہر عورت کو خریدا نہیں جا سکتا۔ اسی طرح اداکارہ نے ایک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ خود کو تنگ کرنے والے تمام افراد اور اکاؤنٹس کو بے نقاب کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں، مریم نفیس نے ایک تیسرے انسٹا گرام اکاؤنٹ کا سکرین شاٹ بھی شیئر کیا، جس نے خود کو پاکستانی میگزین کے طور پر متعارف کروایا اور اداکارہ کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں بولڈ فوٹوشوٹ کی پیش کش کی، مریم نفیس نے اس کی پیش کش کو بھی ٹھکرایا اور اس کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لگتا ہے سب کے سب لوگ یہی بلیک میلنگ کا کام کرتے ہیں، بعد ازاں اداکارہ نے انسٹاگرام پر اسی حوالے سے مداحوں کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے، انھوں نے بتایا کہ ہراسانی کے پیغامات بھیجنے والے افراد اور اکاؤنٹس سے متعلق ان کی ٹیم پتا لگانے میں مصروف ہے اور وہ انہیں بے نقاب کر کے ہی رہیں گی۔ایک مداح نے اداکارہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ایسے پیغامات صرف اداکاراؤں کو ہی نہیں ملتے بلکہ تمام خواتین کو ملتے ہیں اور بطور خواتین انہوں نے پیغامات دینے والوں کو کرارا جواب دیا۔ اداکارہ نے تعریفیں کرنے پر مداح کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ تمام خواتین کو اس طرح کی ہراسانی کا سامنا رہتا ہے۔
