اداکارہ مہربانو کا سوشل میڈیا پر مداحوں کو سرپرائز

اداکارہ مہر بانو نے بالآخر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو بڑا سرپرائز دیا ہے، میرے پاس تم ہو، خدا اور محبت اور ’چڑیلز‘ جیسی ویب سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مہربانو نے تین ہفتوں بعد اپنی شادی کی تصایر شیئر کر دیں۔ ان کی شادی کی خبریں ابتدائی طور پر رواں ماہ کے آغاز میں سامنے آئی تھیں۔ اسکے بعد ان کے میک اپ آرٹسٹ نے ان کی شادی کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں۔

اس سے قبل اداکارہ نے فروری 2022 میں پروڈیوسر شاہ رخ علی کے ساتھ خاموشی سے منگنی کر لی تھی لیکن اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا تھا۔ لیکن اب اداکارہ نے شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے باقاعدہ تصدیق کی ہے کہ ان کی شادی ہو چکی ہے۔

اداکارہ مہربانو نے 26 اکتوبر کو انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کسی طرح کا کوئی پیغام نہیں لکھا اور نہ ہی یہ بتایا کہ شادی کب ہوئی تھی؟ ان کی عروسی لباس اور دلہن کے روپ میں تصاویر سامنے آنے کے بعد شوبز شخصیات نے انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے، تصاویر میں مہربانو کو سرخ رنگ کے روایتی لباس جب کہ ان کے شریک حیات شاہ رخ علی کو روایتی سفید لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔شیئر کی گئی تصاویر میں دونوں کے اہل خانہ اور قریبی رشتے داروں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

Back to top button