اداکارہ نور ظفر ڈالر کے حساب سے معاوضہ کیوں بڑھاتی ہیں؟

اداکارہ نور ظفر خان نے انکشاف کیا ہے کہ روز بروز بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے وہ اپنا معاوضہ ڈالر کی قدر بڑھنے کے حساب سے بڑھاتی رہتی ہیں، نور ظفر اداکارہ سارہ خان کی چھوٹی بہن ہیں، اب تک مختلف ڈراموں میں جلوہ افروز ہو چکی ہیں۔نور ظفر خان بڑی بہن سارہ خان کے مقابلے سکرین پر کم دکھائی دیتی ہیں اور انہوں نے خود بھی اعتراف کیا کہ وہ عام طور پر سال میں ایک ہی ڈراما کرتی ہیں، کامیڈی شو ’’مذاق رات‘‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔اداکارہ کے مطابق انہیں زیادہ تر ایک جیسے ہی کرداروں کی پیش کش ہوتی ہے، جس وجہ سے وہ کوشش کرتی ہیں کہ بار بار ایک جیسے روپ نہ دھاریں، ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ہر بار انہیں پہلے سے منفرد اور نئے کردار کی پیش کش ہو، اس لیے عام طور پر وہ سکرپٹ کو مسترد کر دیتی ہیں اور ڈراموں میں کام نہیں کرتیں۔نور ظفر خان کا کہنا تھا کہ وہ سال میں ایک ہی ڈراما کرتی ہیں جس میں ان کا کردار پہلے کردار سے مختلف اور اچھا ہوتا ہے، متعدد بار انہیں اپنی بڑی بہن سارہ علی خان نے کرداروں کی پیش کش کی، جب ان کی بڑی بہن کو آفر ہوئی تو انہوں نے ہدایت کاروں کو انہیں کاسٹ کرنے کی تجویز دی۔انہوں نے بتایا کہ وہ بڑی بہن سارہ خان سے ڈراموں میں کرداروں سے متعلق مشورے کرتی ہیں اور ان سے مدد بھی مانگتی ہیں، شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب پر نور ظفر خان کا کہنا تھا کہ وہ صرف اس شخص سے شادی کریں گی جو ان سے پیار کرے اور ان کا خیال رکھے، ان کے لیے شخص کے گلوکار یا اداکار ہونا معنی نہیں رکھتا۔نور ظفر خان کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے ڈالر کے ریٹ اور مہنگائی بڑھتی ہے، وہ بھی اپنا معاوضہ بڑھا دیتی ہیں، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کتنا معاوضہ وصول کرتی ہیں۔

Back to top button