اداکارہ نیلم منیر نے سب کو تشویش میں مبتلا کیوں کر دیا؟

اداکارہ نیلم منیر کی حالیہ انسٹا گرام پوسٹ نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے، اداکارہ نے پوسٹ میں موقف اپنایا کہ ان کا اب ایک ہی مقصد رہ گیا ہے کہ ان کی آخرت اچھی ہو، خدا انہیں گناہوں کی معافی دیں اور ان کی نماز جنازہ اچھی ہو، نیلم منیر نے حال ہی میں انسٹا گرام پر مداحوں کے سوالات کے جوابات دیئے، جہاں انہوں نے حیران کن طور پر زندگی، موت، گناہوں، آخرت اور گناہوں کی معافی کی باتیں کر کے سب کو تشویش میں مبتلا کر دیا، نیلم منیر جیسی بولڈ اداکارہ کی جانب سے موت، آخرت اور گناہوں کی معافی کی باتیں کہنے پر مداحوں میں تشویش پھیل گئی کہ شاید اداکارہ بیمار ہیں یا ان کی زندگی میں کچھ مشکلات آگئی ہیں۔اداکارہ نے مداحوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں بھارتی فلم انڈسٹری سے کام کی پیش کش ہوچکی ہے اور بعد ازاں انہوں نے واضح کیا کہ انہیں بالی وڈ نہیں بلکہ تامل فلموں میں کام کی پیش کش ہو ہوئی ہے تاہم اداکارہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں کون سی فلم میں کب کام کی پیش کش ہوئی اور انہوں نے فلم میں کام کرنے سے کیوں انکار کیا؟ایک مداح کو جواب دیتے ہوئے نیلم منیر نے کہا کہ اگرچہ ان کے موبائل فون میں ان کی پسندیدہ بہت ساری تصاویر موجود ہیں لیکن وہ پکچر گیلری میں جانا نہیں چاہتیں، ان کے موبائل کی پکچر گیلری میں ان کے ماموں کی بھی بہت تصاویر موجود ہیں اور تصاویر کو اسکرول کرنے کے دوران انہیں اپنے ماموں کی تصاویر بھی نظر آئیں گی، جنہیں وہ دیکھ نہیں پائیں گی۔نیلم منیر نے انکشاف کیا کہ ان کے ماموں کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے اور وہ ان کے والد کے برابر تھے، وہ ان کے بہت قریب تھیں، اس لیے وہ ان کی تصاویر نہیں دیکھ سکیں گی۔ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ وہ اپنی زندگی میں کون سا ایک مقصد حاصل کرنا چاہتی ہیں؟ جس پر اداکارہ نے مختصر جواب دیتے ہوئے آخرت کا لفظ لکھا۔ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ ان کا خواب کیا ہے، جس پر اداکارہ نے زندگی، موت، گناہوں، معافی اور آخرت کی باتیں لکھ کر سب کو افسردہ کردیا۔اداکارہ نے لکھا کہ خدا انہیں گناہوں کی معافی دیں اور انہیں ان افراد میں شامل کریں جو خدا کو پسند ہوتے ہیں اور ان پر اپنا رحم فرمائیں۔

Back to top button