اداکارہ کاجول لیجنڈری امیتابھ بچن سے کیوں ڈرتی ہیں؟

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور اسے دیوان کی اہلیہ کاجول نے بتایا ہے کہ وہ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن سے تب سے ڈرتی ہیں جب انہوں نے پہلی بار ان کے ساتھ ایک فلم میں انکی بہو کا کردار ادا کیا تھا جبکہ شاہ رخ خان انکے شوہر بنے تھے۔ بھارت کے معروف ٹی وی پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی میں امیتابھ بچن نے کاجول کو کہا کہ بچے ان سے کچھ سوالات کرنا چاہتے ہیں، بہت سے سوالات میں سے ایک سوال یہ بھی تھا کہ آپ فلم ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘ میں امیتابھ بچن سے بہت ذیادہ ڈرتی تھیں، کیا آپ حقیقی زندگی میں بھی بچن سر سے اتنا ہی ڈرتی ہیں؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کاجول کا کہنا تھا کہ میں امیتابھ جی سے بہت ذہادہ ڈرتی ہوں، اداکارہ کے اس جواب پر امیتابھ بچن نے فوراً جواب دیا کہ اور جھوٹ بولنا انہیں آتا ہے بہت اچھی طرح۔

خیال رہے فلم ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘ میں اداکارہ کاجول نے امیتابھ بچن کی بہو اور شاہ رخ خان نے ان کے بیٹے کا کردار ادا کیا تھا، یہ فلم 2001 میں ریلیز ہوئی تھی۔ ہریتھک روشن، کرینہ کپور خان اور جیا بچن بے بھی اس فلم میں مرکزی کردار ادا کیے تھے۔’’کون بنے گا کروڑ پتی جونیئرز‘‘ میں کاجول نے اداکارہ ریواٹھی کے ساتھ شرکت کی تھی، ان دونوں کی فلم ’’سلام وینکی‘‘ رواں ہفتے 9 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

واضح رہے کہ اداکارہ اپنی بیٹی کے فلم انڈسٹری میں آنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھلائی جانے والی افواہوں پر کافی غصے میں تھیں اور صارفین کی خوب کلاس لی، حال ہی میں نیسا نے سوشل میڈیا پر روایتی لباس پہنے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی، جوکہ ان کے فالوورز کی جانب سے بہت پسند کی گئی لیکن کچھ صارفین نے اس تصویر پر کافی نامناسب تبصرے بھی کیے۔ کاجول نے ایک انٹرویو کے دوران سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اپنی بیٹی پر ہونے والی اس ٹرولنگ پر غصّہ کرنے کے بجائے بہت دلچسپ تبصرہ کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر آپ کو ٹرول کیا جاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ لوگ آپ کو نوٹس کرتے ہیں، اگر آپ کو ٹرول کیا جاتا ہے تو آپ مشہور ہو جاتے ہیں۔ کاجول نے ہنستے ہوئے کہا کہ مجھے تو ایسا لگتا ہے کہ آپ اس وقت تک مشہور نہیں ہوتے جب تک آپ کو ٹرول نہ کیا جائے، سوشل میڈیا ٹرولنگ کے اثرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کاجول نے کہا کہ میں بیوقوف ہوں اگر میں یہ کہوں گی کہ ٹرولنگ کا مجھ پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ کیخن آپ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کو صرف ایک خاص حد تک سنجیدگی سے لے سکتے ہیں۔

کاجول کے مطابق میں ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے نیسا کو یہ سمجھاتی ہوں کہ دیکھو اگر چند لوگ تم پر تنقید کر رہے ہیں تو ہزاروں لوگ تمہاری تعریف بھی کر رہے ہوتے ہیں اور تمہاری حوصلہ افزائی کرتے ہیں، کاجول نے وضاحت کرتے ہوئےکہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ خود کو آئینے میں کیسے دیکھتے ہیں؟

Back to top button