اداکارہ کم کارڈیشین ایک بار پھر سنگل کیسے ہو گئیں؟


معروف امریکی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین ایک مرتبہ پھر سنگل ہیں اور دستیاب ہیں کیونکہ انہیں ایک عدالت نے باقاعدہ طور پر غیر شادی شدہ قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے عدالت میں غیر شادی شدہ قرار دینے کی درخواست دائر کی تھی جسے منظور کرتے ہوئے انہیں ’سنگل‘ قرار دے دیا گیا ہے۔ اس سے قبل کم نے فروری 2021 میں اپنے شوہر کانیے ویسٹ سے طلاق کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لاس اینجلس کہ عدالت نے کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ کی شادی کی رجسٹریشن منسوخ کی یے، جس سے ریئلٹی ٹی وی اسٹار کا ’سنگل‘ یا ’غیر شادی شدہ‘ ہونے کی حیثیت بحال ہوگئی۔
کم کارڈیشین نے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی تھی کہ ان کی شادی کی رجسٹریشن کو جلد منسوخ کیا جائے، کیوں کہ ان کے شوہر ان سے رشتے سے متعلق غلط بیانی کر رہے ہیں۔اداکارہ و ٹی وی اسٹار نے اپنی درخواست میں لکھا تھا کہ انہوں نے کانیے ویسٹ کو اپیل کی تھی کہ وہ طلاق کے معاملات کو خفیہ رکھیں اور شادی کو ختم کرکے آگے بڑھیں مگر وہ اپنی ضد پر قائم ہیں۔ اداکارہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ انکے شوہر کانیے ویسٹ انہیں طلاق دینے کو تیار نہیں اور نہ ہی معاملات کو خفیہ رکھ رہے ہیں بلکہ شادی، تعلقات اور بچوں سے متعلق غلط معلومات سوشل میڈیا پر پھیلا رہے ہیں اور انہیں اپنی اہلیہ کے طور پر متعارف کرا رہے ہیں۔
چنانچہ کم کارڈیشی کی درخواست پر عدالت نے ان کی شادی کی رجسٹریشن کو منسوخ کردیا، جس کے بعد کم کارڈیشین قانونی طور پر ’سنگل‘ بن گئیں اور اب وہ کسی اور سے شادی کر سکتی ہیں۔ تاہم کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ کے درمیان طلاق کے معاملات طے ہونا ابھی باقی ہیں، لیکن اب ان کی شادی قانونی طور پر ختم ہو چکی ہے۔ یاد رہے کہ کم اور کانیے نے 24 مئی 2014 کو اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے بعد شادی کی تھی۔ گزشتہ ساڑھے 6 سال کے دوران دونوں کے ہاں چار بچے ہوئے اور دونوں نے رومانوی جوڑی ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت بھی بٹوری اور دونوں کی کمائی میں بھی خوب اضافہ ہوا۔
دونوں کے رومانس، اختلافات اور انتہائی رازدارانہ اور ذاتی مسائل کی خبریں بھی عالمی میڈیا کی زینت بنتی رہیں، تاہم جولائی 2020 میں ان دونوں کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی تھی۔ ان دونوں کی ازدواجی زندگی بارے جولائی 2020 میں تب نئی بحث چھڑی جب کانیے ویسٹ نے امریکی صدارتی انتخابات لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جانے کے بعد اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں بتایا تھا کہ انہوں نے ماضی میں کم کارڈیشین کو طلاق دینے کا سوچا تھا۔ کانیے نے جولائی 2020 میں ٹوئٹ میں لکھا کہ ماضی میں جب ان کی اہلیہ ان کے ساتھی ریپر و گلوکار میک مل سے ملی تھیں تب انہوں نے اہلیہ کو طلاق دینے کا سوچا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی تھی۔
شوہر کی اس ٹوئٹ کے بعد کم کارڈیشین نے بتایا تھا کہ دراصل ان کے شوہر ذہنی مسائل کا شکار رہے ہیں اور اب بھی وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔ تاہم انکے اختلافات شدید تر ہو گئے اور دونوں اگست 2020 میں الگ ہوگئے، بعد ازاں فروری 2021 میں کم کارڈیشین نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا اور اب عدالت نے ان کی شادی کی رجسٹریشن منسوخ کر دی ہے۔ یوں اب کم کارڈیشین ایک مرتبہ پھر سنگل ہیں اور دستیاب ہیں۔

Back to top button