’’اداکارہ ہانیہ عامر، بھارتی ریپر بادشاہ کی ویڈٰیو کال وائرل‘‘

پاکستانی فلمسٹار ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار بادشاہ کے درمیان قربتوں کے پہلے ہی سوشل میڈیا پر خوب چرچے تھے لیکن اب دونوں کے درمیان ویڈیو کال بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔دونوں کے درمیان قربتوں کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں، سوشل میڈیا پر منظرِ عام پر آنے والی ویڈیوز نے مداحوں اور بھارتی میڈیا کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ ان دونوں فنکاروں کے درمیان صرف دوستی ہے یا پھر دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔انہی خبروں کے دوران، ریپر بادشاہ نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاوْنٹ کی اسٹوری میں ہانیہ عامر کے ساتھ کی گئی ویڈیو کال کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، ویڈیو کال کے سکرین شاٹ میں ہانیہ عامر منہ پر ہاتھ رکھ کر قہقہے لگا رہی ہیں جبکہ بادشاہ بھی اداکارہ کو دیکھ کر مُسکرا رہے ہیں۔بھارتی ریپر بادشاہ نے اپنی اسکرین اسٹوری میں ہانیہ عامر کو ٹیگ کرتے ہوئے اُن سے پوچھا کہ ’’لطیفہ کیا تھا؟‘‘ اس سے قبل بھی اداکارہ ہانیہ عامر اور بادشاہ کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی تھی جوکہ دبئی کی تھی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی ریپر اور گلوکار بادشاہ حیرانگی سے اداکارہ کو مداحوں کے ساتھ تصاویر بنواتے وقت گھورتے رہے، ویڈیو میں بادشاہ کے چہرے پر افسردگی کو دیکھا اور محسوس کیا جا سکتا ہے، وائرل ہونے والی ویڈیو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے ایئرپورٹ کی ہے، جہاں دونوں اداکاروں اور گلوکاروں نے ملاقات کی، ویڈیو ایک ایسے وقت میں وائرل ہوئی جبکہ حال ہی میں بادشاہ اور ہانیہ عامر نے دبئی میں ملاقات کی تھی اور اداکارہ نے ملاقات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہانیہ عامر دبئی میں موجود تھیں جہاں وہ اپنی چھٹیاں گزار رہی تھیں اور اسی دوران وہ بھارتی ریپر بادشاہ کے ساتھ خوب سیر و تفریح بھی کرتی نظر آئی تھیں۔سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر اور بادشاہ کی ایک ساتھ تصاویر اور ویڈیوز خوب وائرل ہوئیں، بھارت میں دونوں کی قربتوں کو ممکنہ محبت کا نام بھی دیا جا رہا ہے، دو حریف ممالک کے فنکاروں کی اس دوستی کو دونوں کے ہی مداح بے حد پسند کر رہے ہیں اور جلد انہیں کسی پراجیکٹ میں ایک ساتھ کام کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

Back to top button