اداکار جاوید شیخ اداکارہ نیلی سے شادی کے خواہشمند نکلے

اداکار جاوید شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں وہ اور نیلی ایک دوسرے سے شادی کرنا چاہتے تھے لیکن افسوس کہ ایسا نہ ہوسکا۔
اداکارہ جاوید شیخ کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ یا نیلی فلم سازوں پر ایک ساتھ فلم میں کاسٹ کرنے کے حوالے سے دباؤ ڈالتے تھے۔ وہ اور اداکارہ نیلی اپنے دور کے بڑے فنکار تھے، دونوں کو خدا نے شہرت دی تھی، دونوں کے پاس ٹیلنٹ تھا، انہیں فلم پروڈیوسرز یا ڈائریکٹرز کو یہ کہنے کی ضرورت ہی نہیں پڑی کہ انہیں ایک ساتھ کاسٹ کیا جائے۔ فلم ساز انہیں خود ہی ایک ساتھ فلموں میں کاسٹ کرتے تھے، انہوں نے کبھی کسی کو ایک ہی فلم میں ایک ساتھ کاسٹ کرنے کا نہیں کہا۔
نیلی سے تعلقات اور شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جاوید شیخ نے اعتراف کیا کہ ان کا اور اداکارہ کا آپس میں شادی کرنے کا ارادہ تھا۔
جاوید شیخ کے مطابق ان کے اور نیلی کے خیالات، ذہن اور سوچ ملتی تھی، دونوں کے درمیان اچھے تعلقات تھے اور شادی کے معاملے پر بھی متفق تھے۔
