اداکار جنید نیازی کی بیٹی نے ان کی قسمت کیسے کھولی؟

نوجوان اداکار جنید نیازی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش کے بعد زندگی بہت آسان ہوگئی، بیٹی ان کے لیے رحمت اور خوشی کا باعث بن کر آئیں، انہیں کام ملنے لگا، اداکار کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلیوں اور خوش قسمتی پر بات کرتے دکھائی دیتے ہیں، ان کی جانب سے کچھ عرصہ قبل ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی، وائرل ویڈیو میں جنید نیازی اپنی بیٹی کو اپنے لیے رحمت اور خوش قسمتی کی چابی قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ اب وہ پہلے کے مقابلے زیادہ محنت اور لگن سے کام کرتے ہیں، کیوںکہ ان کے ذہن میں یہ بات ہوتی ہے کہ بیٹی کے لیے آسانیاں کرنی ہیں۔اداکار نے کہا کہ عام طور پر لوگ کہتے ہیں کہ اولاد کو کیسے سنبھالا جائے گا، بچوں کو سنبھالنا اور ان کی پرورش کرنا مشکل ہوتا ہے، کیوںکہ ابھی تمہارے پاس آسائشیں نہیں ہیں، لیکن جیسے ہی ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی، انہیں آسائشیں بھی مل گئیں، انہیں کام بھی ملنا شروع ہوا اور ان کے لیے آسانیاں بھی پیدا ہوگئیں۔جنید نیازی کہتے ہیں کہ بیٹی ایزا کے بعد وہ جو چاہتے تھے، وہ انہیں ملا، بیٹی ان کے لیے قسمت اور رحمت بن کر آئیں، بیٹی کی پیدائش کے بعد ان کے بھاگ کھل گئے، انہیں نہ صرف کام ملنے لگا بلکہ اپنی مرضی کا کام ملنے لگا اور اب وہ بہت خوش ہیں، اب تو ان کی یہی خواہش اور کوشش ہوتی ہے کہ وہ مزید اچھی طرح کام کریں تاکہ وہ اپنی بیٹی کو مزید آسائشیں اور خوشیاں دے سکیں۔جنید نیازی پہلے بھی اپنی بیٹی ایزا کو اپنے لیے رحمت قرار دیتے رہے ہیں اور اعتراف کرتے رہے ہیں کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد ان کا کیریئر بہتر ہوا، اداکار نے کیریئر کے آغاز میں ٹی وی میزبان شجیہ نیازی سے شادی کرلی تھی، جن سے انہیں ایک بیٹی ہے۔
