اداکار رنبیر کپور اپنی بڑھتی عمر سے پریشان کیوں ہوگئے؟

بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکاروں میں شمار ہونے والے رنبیر کپور اپنی تیزی سے بڑھتی عمر بارے پریشان ہو رہے ہیں جس کا اظہار انھوں نے ان الفاظ میں کیا کہ جب میرا بچہ 20 سال کا ہوگا تو میں 60 سال کا ہو چکا ہوں گا، کیا میں اس عمر میں اپنے بچوں کے ساتھ دوڑ لگا سکوں گا یا پھر ان کے ساتھ فٹ بال کھیل سکوں گا؟ رنبیر کپور جو حال ہیں میں ایک بیٹی کے پاپا بنے ہیں، گزشتہ ہفتے سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والے ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شرکت کر رہے تھے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے رنبیر نے اپنی اور عالیہ بھٹ کی زندگی میں بچی کے آنے اور اس کی پرورش کے بارے میں باتیں کیں، رنبیر کا کہنا تھا کہ اولاد کی خوشی سب سے الگ ہوتی ہے یہ ایک خوبصورت احساس ہے اور ایک بہت بڑی ذمہ داری بھی ہے۔

رنبیر نے کہا کہ وہ اور عالیہ کام میں مصروف رہتے ہیں لیکن وہ مل کر اپنی بیٹی کی پرورش کریں گے۔ جب عالیہ کام پر ہوں گی تو وہ چھٹی لیں گے اور جب وہ کام پر ہوں گے تو عالیہ ان کی بیٹی ’راہا‘ کے ساتھ ہوں گی، تاہم رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ باپ بننا بالکل نیا احساس ہے اور وہ اب پاپا بننے کی عادت ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچوں میں انسانوں کے لیے احساس، ہمدردی اور بزرگوں اور بڑوں کا ادب و احترام ہو۔ تاہم رنبیر کا سب سے بڑا دُکھ یہ ہے کہ جب ان کے بچے جوان ہوں گے تو وہ بوڑھے ہو رہے ہوں گے۔

ایسے میں انہیں پسند کرنے والے سوشل میڈیا فالورز کا کہنا یے کہ بھائی اس میں نیا کیا ہے؟ بچوں کے بڑا ہونے کے ساتھ ساتھ والدین کی عمر تو بڑھتی ہے۔ ہاں یہ اور بات ہے کہ رنبیر نے انھوں نے ’اِدھر اُدھر‘ وقت ضائع نہیں کیا ہوتا اور وقت پر شادی کر لی ہوتی تو آج انھیں یہ احساس تنگ نہ کرتا! رہی بات بچوں کے ساتھ دوڑ لگانے کی تو یہ کام عالیہ بھٹ بخوبی کر سکتی ہیں کیونکہ تب تک وہ صرف چالیس کے پیٹے میں ہوں گی۔

Back to top button