اداکار سید جبران کی اہلیہ کو ان سے کیا شکایت رہتی ہے؟

معروف اداکار سید جبران نے اہلیہ عفیفہ کے ساتھ مضبوط ازدواجی تعلقات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ علیحدگی کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہیں، معروف اداکار سید جبران اور ان کی اہلیہ عفیفہ کے درمیان گزشتہ برس علیحدگی اور طلاق کی افواہیں سامنے آئی تھیں، تاہم اب پہلی بار اداکار نے اہلیہ سے تعلقات اور ان سے شادی کے معاملے پر کھل کر گفتگو کی ہے، سید جبران اور عفیفہ نے 2011 میں شادی کی تھی اور ان کے تین بچے ہیں اور ان کی شادی ختم ہونے سے متعلق گزشتہ برس سے چہ مگوئیاں تھیں، لیکن جولائی 2023 میں دونوں کی ایک ساتھ ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ان کے درمیان اختلافات کی چہ مگوئیاں دم توڑ گئیں، اب سید جبران نے پہلی بار میڈیا کے سامنے بتایا ہے کہ ان کے اہلیہ کے ساتھ کس طرح کے تعلقات ہیں اور دونوں کے درمیان کیسے تعلقات استوار ہوئے، سید جبران نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام مذاق رات میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز سمیت ذاتی زندگی پر کھل کر گفتگو کی، سید جبران نے بتایا کہ بطور اداکار انہیں لگتا ہے کہ وہ اب تک ریلیز ہونے والے تمام مقبول ترین ڈراموں کے مشہور کردار ادا کر سکتے تھے لیکن شاید وہ عمران اشرف کے بھولے کا کردار ادا نہیں کر پاتے، بتایا کہ زمانہ طالب علمی میں ان کے کسی کے ساتھ کوئی تعلقات نہیں تھے، کیونکہ وہ لڑکوں کے کالج میں پڑھتے تھے، انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ انہیں محبت میں کبھی دھوکا نہیں ملا، البتہ ان کے ساتھ کیے گئے کچھ وعدوں کو لوگوں نے پورا نہیں کیا لیکن انہوں نے اس حوالے سے مزید کوئی وضاحت نہیں کی، سید جبران کے مطابق انہیں سب سے زیادہ سجل علی اور صبا قمر پسند ہیں جبکہ ایمان علی ان کا کرش تھیں اور اب بھی وہ ان کا کرش ہیں، اسی بات پر سید جبران نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگرچہ وہ بیوی کو دیکھتے رہتے ہیں لیکن ان کی اہلیہ کا مطالبہ ہے کہ وہ انہیں ہر وقت دیکھتے رہیں، بتایا کہ دونوں کے درمیان پہلی ملاقات لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر ہوئی تھی، جس کے بعد ان کے درمیان تعلقات استوار ہوئے، اداکار کے مطابق وہ ہمایوں سعید کے ہمراہ لندن شوٹنگ کے لیے گئے تھے اور محض چند ہی دن میں ان کے اور اہلیہ کے درمیان تعلقات استوار ہوگئے اور پھر انہوں نے شادی کرلی، تعلقات استوار ہونے کے 8 ماہ بعد انہوں نے اہل خانہ کی رضامندی سے شادی کی، سید جبران کے مطابق چونکہ اس وقت تک ان کے تمام بہن بھائیوں کی شادی ہو چکی تھی اور ان کے ہاں بچے بھی ہو رہے تھے تو والدین کی خواہش تھی کہ وہ بھی جلد سے جلد شادی کرلیں، اس لیے ان کی شادی ان کی پسند کی لڑکی سے کروا دی گئی، ان کی بیوی ان سے اس بات پر خفا رہتی ہیں کہ وہ انہیں ہر وقت نہیں دیکھتے رہتے جبکہ وہ انہیں دیکھتے رہتے ہیں۔

Back to top button