’’اداکار شجاع اسد کا کیرئیر کی ابتدا ہی میں شادی کا انکشاف‘‘

مقبول اداکار شجاع اسد نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز کیرئیر شروع کرتے ہی وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے، کرونا سے 9 ماہ قبل ہی انھوں نے شادی رچا لی تھی، اس وقت ان کی عمر 24 برس تھی۔سوشل میڈیا پر شجاع اسد کے انٹرویو کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ اپنی شادی سے متعلق بات کرتے دکھائی دیئے، ویڈیو کچھ دن قبل اداکار کی جانب سے دیئے گئے انٹرویو کی ہے، شجاع اسد ویڈیو میں بتاتے ہیں کہ انہوں نے کرونا کی وبا سے چند ماہ قبل شادی کرلی تھی اور اس وقت ان کی عمر 24 برس تھی۔اداکار نے واضح کیا کہ وہ 29 برس کے ہو چکے ہیں، وہ کم عمر نہیں اور نہ ہی انہوں نے انتہائی کم عمری میں شادی کی، کرونا سے 8 یا 9 ماہ قبل انہوں نے 2019 میں ہی شادی کرلی تھی اور رواں برس وہ 30 برس کے ہو جائیں گے، مسکراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 18 سال کی عمر میں شادی نہیں کی تھی اور نہ ہی انہیں شادی کی اتنی جلدی تھی، اس بات پر مداحوں اور میزبان کا شکریہ ادا کیا کہ انہیں لوگ ابھی بھی کم عمر اور خوبصورت سمجھتے ہیں۔شجاع اسد نے 2017 میں ماڈلنگ سے کیریئر کے آغاز کیا تھا، تاہم انہوں نے ڈراموں میں اداکاری کا آغاز شادی کے بعد کیا اور ابھی تک وہ نصف درجن سے زائد ڈراموں میں کام کر چکے ہیں، خئی میں ان کی اداکاری کو سراہا گیا۔ڈرامہ سیریل خئی میں اپنے کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ "میں خوش قسمت تھا کہ برلاس خان کا کردار مجھے ملا لیکن مجھے جو بھی پروجیکٹ پسند آ جائے اسے پوری محنت سے حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہوں، اس بات کو یقینی بناتا ہوں کہ جتنے آڈیشن دے سکتا ہوں دوں جب تک کہ مجھے یہ پراجیکٹ مل نہ جائے، ماضی پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے ایسے دور سے گزرنا پڑا جب میں موٹا تھا، میرا وزن کم ہوا پھر میں نے دانتوں میں بریسز بھی لگائے اور اس وجہ سے میں مسکرا بھی نہیں سکتا تھا، ایسی کئی چیزیں ہیں جس کے بارے میں میں آپ کو نہیں بتا سکتا۔ واضح رہے کہ شجاع اسد نے اپنے کیریئر کا آغاز نیلم منیر کے ساتھ ڈرامہ سیریل ’’پیار دیوانگی ہے‘‘ سے ایک مرکزی اداکار کے طور پر کیا، وہ اس وقت ڈرامہ سیریل ’’برینڈش 2‘‘ میں نظر آ رہے ہیں، شجاع کئی مشہور ٹیلی ویژن اشتہارات میں بھی نظر آ چکے ہیں، اداکار کو ناقدین اور ڈرامہ ناظرین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے جبکہ ان کا حالیہ پروجیکٹ کالج گیٹ فار گرین انٹرٹینمنٹ ہے۔
