اداکار نورالحسن کا  ڈرامہ ’ صلاح الدین ایوبی’ میں کردار سامنے آگیا

پاکستان کے معروف اداکار نور الحسن تاریخی کا ڈرامہ سیریل سلطان صلاح الدین ایوبی میں میں عظیم روحانی و علمی شخصیت حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی کا کردار ادا کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ڈرامہ سیریل  ‘صلاح الدین ایوبی’ پاکستان اور ترکیہ کا مشترکہ منصوبہ ہے، یہ ڈرامہ پاکستان کی انصاری فلمز اور ترکیہ کی ایکلی فلمز کی مشترکہ پروڈکشن ہے۔

شیخ عبدالقادر جیلانی کا کردار ڈرامے میں مختصر ہونے کا امکان ہے تاہم ان کا کردار انتہائی اہم اور روحانی ہے جو کہ مرکزی کردار صلاح الدین ایوبی کی رہنمائی کرتا دکھائی دے گا۔

Back to top button