ارشد ندیم کو تھرو کیلئے نئی اور جدید جیولین مل گئیں

اولمپیئن ارشد ندیم کو تھرو کےلیے نئی جیولین مل گئیں، ان کے پاس اب کاربن فائبر کی 6 مہنگی اور جدید ترین جیولین ہیں۔

نئی جیولین کے ملنے پر ارشد ندیم ندیم کا کہنا ہے کہ مجھے نئی جیولین کا ضرور فائدہ ہوگا، تعاون کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے کہا اگر وہ اپنا بہترین کرتے ہیں تو اولمپکس میں ضرور گولڈ میڈل جیتیں گے۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم جنوبی افریقہ میں 5 ہفتوں کی ٹریننگ کے بعد وطن واپس پہنچ چکے ہیں اور پنجاب اسٹیڈیم میں انہوں نے نئی جیولین کے ساتھ ٹریننگ کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

ارشد ندیم نے تعاون کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف، پی ایس بی، پنجاب اسپورٹس اور فیڈریشن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یاد رہے کہ اولمپیئن ارشد ندیم کو اس وقت مقبولیت حاصل ہوئی تھی جب 2021 کے ٹوکیو اولمپکس میں وہ جیولین تھرو کے فائنل میں پہنچے تھے اور یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے تھے۔

Back to top button