‘ارطغرل غازی’ کے سپاہی ‘ترگت’ عید پر پاکستانیوں کے مہمان بنیں گے

پاکستان ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے ترک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کے مقبول کردار ‘ترگت’ نے پاکستانی مداحوں کےلیے عید قرباں کے موقع پر خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پرمسرت موقع پر سابق کرکٹر شاہد آفریدی اور معروف میزبان وسیم بادامی کے ساتھ براہ راست ویڈیو نشت کریں گے۔
شہرہ آفاق ترک ڈرامے میں ‘ارطغرل غازی’ کے قریبی ساتھی جنگجو ‘ترگت’ کا کردار ادا کرنے والے 38 سالہ اداکار جنگیز جوشقون کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہیں شاہد آفریدی اور وسیم بادامی کے ساتھ عید کے موقع پر براہ راست ویڈیو نشت کیے جانے سے متعلق اعلان کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔
https://twitter.com/CngzCsknFan/status/1288417991642710016
جنگیز جوشقون کے مداحوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کی جانے والی مختصر دورانیے کی ویڈیو میں ارطغرل غازی کے اداکار کو عید قرباں کے موقع پر پاکستانی مداحوں کےلیے آن لائن نشت رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں جنگیز جوشقون کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ وہ عید کےلیے پرجوش ہیں، کیوں کہ وہ اس موقع پر شاہد آفریدی اور وسیم بادامی کے ساتھ گفتگو کریں گے۔


‘ترگت’ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پاکستان میں ان کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور مداحوں نے ان کی ویڈیو پر کمنٹس کیے کہ وہ عید کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ ‘ترگت’ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد میزبان وسیم بادامی نے بھی اے آر وائی نیوز کی ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ ارطغرل غازی کے اداکار ان کے پروگرام کے مہمان بنیں گے۔ وسیم بادامی کی جانب سے شیئر کی گئی مختصر ویڈیو کے مطابق ‘ترگت’ عید قرباں کے تیسرے دن صبح 11 بجے اے آر وائی نیوز پر نشر ہونے والے خصوصی پروگرام کے مہمان ہوں گے۔ وسیم بادامی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ‘ترگت’ کی وائرل ہونے والی مذکورہ ویڈیو بھی دکھائی گئی جب کہ شاہد آفریدی اور وسیم بادامی بھی مداحوں کو بتاتے نظر آئے کہ ارطغرل غازی کے سپہ سالار ان کے مہمان ہوں گے۔
یہ پہلا موقع ہوگا کہ ارطغرل غازی ڈرامے کے کسی اداکار سے پاکستان کا کوئی نجی ٹی وی چینل گفتگو کرے گا۔ اس سے قبل ارطغرل غازی کے اداکار سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستانی مداحوں اور پاکستان کےلیے محبت کا اظہار کر چکے ہیں جب کہ ترک ڈرامے کی کچھ کاسٹ اخبارات اور ویب سائٹس کو دیے گئے انٹرویوز میں بھی پاکستانیوں کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کر چکے ہیں۔
ارطغرل غازی کی تقریباً تمام بڑی کاسٹ سوشل میڈیا اور انٹرویوز کے ذریعے پاکستان آنے کی خواہش اور پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ساتھ مل کر کام کرنےکی خواہش کا اظہار بھی کر چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button