ارطغرل کی حلیمہ نے شوہر کو بے وفا قرار دے کر طلاق لی

شوہر پر بے وفائی کا الزام لگا کر اپنی دو سال پرانی شادی 10 منٹ میں اچانک ختم کر دینے والی ڈرامہ ارطغرل غازی کی خوبصورت ترکش ہیروئن حلیمہ سلطان نے پاکستانی شائقین کے پر زور اصرار پر پاکستان آنے کی حامی بھر لی ہے۔
ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کی کہانی اور اس کے اداکاروں پر بھی پاکستانی سوشل میڈیا پر آئے دن باتیں ہوتی رہتی ہیں اور ان دنوں اسی ڈرامے کے اداکاروں کو ہی پاکستان میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کیا جا رہا ہے۔ اس ڈرامے کی اگرچہ ابھی تک 25 قسطیں ہی نشر کی جا چکی ہیں تاہم پاکستانی مداح ابھی سے ہی ڈرامے کے کرداروں اور خاص طور پر ‘ارطغرل غازی’ اور ان کی بیوی ‘حلیمہ سلطان’ کا کردار ادا کرنے والے اداکاروں کے مداح بن چکے ہیں۔ ڈرامے میں ‘ارطغرل غازی’ کا کردار 41 سالہ انجین التان دوزیتان نے نبھایا ہے۔ ڈرامے کے مرکزی اداکار یعنی ‘ارطغرل غازی’ بھی حقیقی زندگی میں شادی شدہ اور 2 بچوں کے باپ ہیں۔ ڈرامہ ارطغرل غازی میں ان کی بیوی ‘حلیمہ سلطان’ کا کردار 28 سالہ اسرا بیلگیج نے ادا کیا ہے جو کہ حقیقی زندگی میں ایک طلاق یافتہ خاتون ہیں۔
واضح رہے کہ اسرا نے 2017 میں ایک مشہور ترکش فٹبالر سے محبت کی شادی کی تھی۔ شادی کی تقریب میں ترک صدر رجب طیب اردوان بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ تاہم بعد ازاں اسرا کے شوہر نے مبینہ طور پر کئی دیگر خواتین سے بھی تعلقات استوار کر لیے اور یوں نوبت طلاق تک پہنچ گئی۔ دو برس کی رفاقت کے بعد ایک روز اچانک حلیمہ نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ اب اپنے باوفا شوہر کے ساتھ نہیں رہے گی چنانچہ اس نے عدالت سے رجوع کرلیا۔ گزشتہ برس عدالت میں طلاق کے مقدمے کی سماعت کے دوران اسرا نے یہ استدعا کی کہ انہیں اپنے شوہر سے طلاق کے علاوہ اور کچھ نہیں چاہیے جس کے بعد عدالت نے محض دس منٹ کی کارروائی میں اسرا کو طلاق دلوا دی جس کے بعد سے وہ تنہا زندگی گزار رہی ہیں۔
پاکستان میں ارطغرل غازی نشر کیے جانے کے بعد ڈرامے کے اداکاروں خاص طور پر ‘حلیمہ سلطان’ پاکستان میں بے پناہ مقبولیت ہیں اور لوگوں نے انہیں سوشل میڈیا پر فالو کرنے سمیت ان سے اپنی محبت کا اظہار کرنا بھی شروع کر رکھا ہے۔ پاکستانی ڈرامہ مداحوں کی جانب سے گزشتہ تین ہفتوں میں ‘حلیمہ سلطان’ یعنی اسرا بیلگیج کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کی تعریف میں ہزاروں کمنٹس کیے گئے ہیں اور لوگ ان سے ملنے اور انہیں پاکستان آنے کی دعوت دیتے دکھائی دیتے ہیں۔ ایسے ہی ایک مداح کے کمنٹس پر اداکارہ اسرا بیلگیج یعنی ‘حلیمہ سلطان’ نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا اور کہا کہ وہ بھی پاکستانی مداحوں سے ملنے کے لیے بے تاب ہیں۔ اسرا بیلگیج کی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک تصویر پر انکے پاکستانی مداح نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں ان کی پاکستان میں مقبولیت کے حوالے سے بتایا اور کہا کہ وہ دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان میں ایک مقبول شخصیت بن چکی ہیں۔
پاکستانی مداح نے اسرا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی اداکاری کی بھی تعریف کی اور انہیں بتایا کہ ان کا ڈرامہ پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنا رہا ہے۔ مداح کے کمنٹ پر اسرا نے بھی جواب دیتے ہوئے ان کے لیے محبتوں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اداکارہ نے اپنے جواب میں لکھا کہ پاکستانی مداحوں کی محبت اور سپورٹ نے ان کی ہمت افزائی کی ہے اور وہ بھی پاکستان آنے اور اپنے مداحوں سے براہ راست ملنے کے لیے بے تاب ہیں۔ اگرچہ ترک اداکارہ نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی اشارہ نہیں دیا کہ وہ کب تک پاکستان آنے کا ارادہ رکھتی ہیں تاہم ڈراما شائقین کا خیال ہے کہ کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن میں نرمی ہونے کے بعد ‘حلیمہ سلطان’ پاکستان آ سکتی ہیں جبکہ اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
یاد رہے کہ ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ کو اردو میں ‘ارطغرل غازی’ کے نام سے پاکستان ٹیلی وژن پر نشر کیا جا رہا ہے، ڈرامے کو جہاں عام پاکستانی افراد پسند کر رہے ہیں، وہیں شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات اس کو نشر کرنے پر ناخوش دکھائی دیتی ہیں۔ اداکار شان شاہد نے رواں ماہ کے آغاز میں کہا تھا کہ وہ ترک ڈراموں کے خلاف نہیں ہیں مگر وہ ایسے ڈراموں کو سرکاری ٹی وی پر چلانے کے خلاف ہیں، کیوں کہ وہ عوام کے ٹیکس سے چلتا ہے اور سرکاری سطح پر بیرون ممالک کے ڈراموں کی تشہیر نہیں ہونی چاہیے۔ اسی طرح ریما کا بھی کہنا تھا کہ اس وقت جب کہ پاکستانی ڈراما انڈسٹری مشکلات کا شکار ہے اور پاکستانی اداکاروں کو کام نہیں مل رہا، پی ٹی وی پر غیر ملکی ڈرامے چلانا افسوس ناک ہے۔مگر اداکار افضل خان المعروف ریمبو اور ان کی اہلیہ صاحبہ نے اس ڈرامے کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا ‘مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ کچھ لوگ اس ڈرامے کے خلاف کیوں ہیں؟صاحبہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ پاکستانیوں نے ثابت کردیا ہے کہ وہ مضبوط کہانی، عورت کو باحجاب اور مرد کو بہادر دیکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے پوسٹ میں اپنے فالورز سے بھی پوچھا کہ وہ ارطغرل کے بارے میں کیا خیال کرتے ہیں۔ جواب میں اکثریت نے ان کی بات کی تائید کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button