ارکان اسمبلی کے بعد وزرا کی تنخواہوں میں بھی اضافےکاامکان

پارلیمنٹیرینز کے بعد وفاقی وزرا کی تنخواہوں میں بھی بڑےاضافے کاامکان ہے ، سمری تیاری کرلی گئی۔
حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزراءاوروزرائےمملکت کے الاؤنس اور تنخواہوں کے ایکٹ1975ءمیں ترمیم کا فیصلہ کیا گیاہے،ترمیم 1975ء کے ایکٹ کی شق3میں کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق شق3 وزراء کی تنخواہوں سے متعلق ہے، تنخواہوں میں اضافے کی سمری کی منظوری کا اب سرکولیشن کےذریعے امکان ہے،اس وقت وفاقی وزیر کی تنخواہ2لاکھ اوروزیر مملکت کی تنخواہ1 لاکھ80 ہزارہےجب کہ وزراء کے الاؤنس، گاڑی، دفتر وغیرہ تنخواہوں کے علاوہ ہیں۔
ذرائع نےبتایا ہے کہ ترمیم کےبعدوزراکی تنخواہوں میں بڑا اضافہ متوقع ہے۔
