اسحٰق ڈار کے ڈپٹی وزیر اعظم کا عہدہ اعزازی ہے ، حکومت کا سندھ ہائی کورٹ میں جواب
وفاقی حکومت نے وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی کے معاملے پر تحریری جواب سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرادیا۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس سلسلےمیں سرکاری وکیل اور درخواست گزار عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت سرکاری وکیل نے وفاقی حکومت کی جانب سے عدالت میں تحریری جواب جمع کرایا، تحریری جواب کے مطابق اسحٰق ڈار کو ڈپٹی وزیر اعظم کا اعزازی عہدہ دیاگیا ہے وہ ڈپٹی وزیر اعظم کےاختیارات استعمال نہیں کرتے۔
سپریم کورٹ : 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست خارج
دوران سماعت چیف جسٹس نے سوال کیاکہ اسی نوعیت کا جو پہلے کیس دائر کیاگیا تھا اس پر عدالتوں کے فیصلے کیاتھے؟ 2012 میں لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الٰہی کی ڈپٹی وزیر اعظم کےعہدے پر تقرری کےخلاف کیا فیصلہ دیاتھا؟
عدالت نے متعلقہ حکام کو اس کیس سے منسلک تمام جوڈیشل ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کرتےہوئے کیس کی مزید سماعت 2 ہفتوں کےلیے ملتوی کردی۔