اسد عمراورعمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

انسداد دہشت گردی عدالت نے سیاسی رہنما اسد عمر،سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی عبوری درخواست ضمانتوں کے معاملے پر وکلاء کو حتمی دلائل کے لیے 9 جنوری کو طلب کرلیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں سیاسی رہنما اسد عمر، سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی، ملزمان کی جانب سے وکیل رانا مدثر عمر پیش ہوئے۔
عدالت میں اسد عمرنے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی ، جس پر عدالت نے اسد عمر کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی ۔
