اسد قیصر کا وفاق میں بھی حکومت بنانے کا اعلان

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ وفاق میں بھی ہم ہی حکومت بنائیں گے، انھوں نے کہا کہ الیکشن دھاندلی کیخلاف ہماری بھرپور تحریک چل رہی ہے۔ مطالبہ ہے فارم 45 کے مطابق کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، دوسرا مطالبہ کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے حقوق ادا نہیں کر رہی، این ایف سی ایوارڈ کے مطابق ہمارے صوبے کو حصہ نہیں دیا جا رہا۔ اپنے صوبے میں کاروبار اور روزگار کی بحالی کیلئے جدوجہد کریں گے۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ پورے خیبرپختونخوا کی آواز بنوں گا، بھرپور تیاری اور حکمت عملی سے صوبے کا مقدمہ لڑیں گے۔

Back to top button