اسرائیلی دہشت گردی نہ رک سکی،مزید 90فلسطینی شہید
غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ نہ رک سکا، اسرائیلی فضائیہ کی جبالیہ کیمپ پر بمباری سے مزید 90 فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے۔جبالیہ کیمپ میں شہاب خاندان کے گھر کو بھی نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 20 افراد شہید جبکہ 100 زخمی ہوگئے، حملے میں قریبی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔
اسرائیلی فورسز نے غزہ کے کمال عدوان اسپتال کا محاصرہ ختم کردیا تاہم عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے شمالی غزہ میں کمال عدوان اسپتال کی تباہی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کمال عدوان اسپتال کے غیرفعال ہونے سے 8
افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔