اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے مغربی کنارے میں مزید 3 فلسطینی شہید

مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔
مغربی کنارے کے علاقے جنین میں اسرائیلی فورسز نے فلسطینی ملٹری انٹیلیجنس کے ہیڈ کوارٹر پر چھاپے کے دوران فائرنگ کرکے 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا جب کہ ایک نوجوان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی اسپیشل فورسز نے فلسطینی ملٹری انٹیلیجنس ہیڈکوارٹر کے باہر سے چند افراد کو گرفتار کرنے کی کوشش تاہم اس دوران مزاحمت میں 3افراد شہید ہوئے جن میں سے 2 کا تعلق فلسطین ملٹری انٹیلیجنس سے ہے۔
یاد رہے کٰہ فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی دہشت گردی جاری ہے، صہیونی فورسز نے مظلوم فلسطینی کا گھر تباہ کر دیا۔ واقعہ پر جب احتجاج کیا گیا تو گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس کے نتیجے میں تین افراد شہید ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حمایت کے نشے میں چور صہیونی فورسز نے ظالمانہ کارروائی کی، کارروائی کے دوران فائرنگ کر کے 3 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

Back to top button