اسرائیل کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بین الاقوامی این جی اوز کی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ

اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کام کرنے والی متعدد بین الاقوامی این جی اوز کی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت اب مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں سرگرم کئی بین الاقوامی فلاحی تنظیموں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فیصلے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یہ فیصلہ فوری طور پر واپس لے۔

واضح رہے کہ غزہ میں شدید سردی کا موسم جاری ہے، جبکہ بنیادی سہولیات کی کمی اور اسرائیلی پابندیوں کے باعث امدادی سامان کی ترسیل میں شدید رکاوٹیں درپیش ہیں، جس کے نتیجے میں فلسطینی عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

Back to top button