اسرائیل کی بری فوج لبنان میں داخل، حزب اللہ کے خلاف زمینی آپریشن شروع

2 ہفتوں کے تباہ کن فضائی بمباری کےبعد اسرائیلی فوج لبنان میں داخل ہوگئی ہے اور وسیع پیمانےپر زمینی حملے شروع کردیے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر کی رات سے لبنان کےخلاف حملے شروع کردیے ہیں، جس میں 98ویں ایلیٹ ڈویژن سے کمانڈوز اور پیرا ملٹری فوج شامل ہیں، جنہیں 2 ہفتے قبل غزہ سے شمالی محاذ سے تعینات کیا گیا ہے۔

اسرائیل نے دعویٰ کیاکہ حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کےلیے محدود زمینی حملےشروع کیے جا رہے ہیں اور اسرائیلی فوجیوں کو ایئرفورس کی سپورٹ بھی حاصل ہوگی۔

لبنان میں وزارت صحت نےبتایا کہ جنوبی علاقےمشرقی بیکا وادی اور بیروت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران اسرائیل کےظالمانہ حملوں میں کم از کم 95 افراد شہید اور 172 زخمی ہوئےہیں۔ایک لبنانی سیکیورٹی ذرائع نےبتایا کہ اسرائیلی یونٹس رات گئے لبنان میں جاسوسی کی بنیاد پر حملے کرنے کےلیے داخل ہوئےہیں۔

ذرائع نےمزید کہاکہ لبنانی فوجی بھی سرحد کےساتھ واقع پوزیشنوں سےپیچھے ہٹ گئی ہے، لبنانی فوج کےترجمان نے اس نقل و حرکت کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

لبنان کی فوج تاریخی طور پر اسرائیل کےساتھ بڑےتنازعات کےموقع پر پیچھے رہی ہے اور گزشتہ سال میں اسرائیلی فوج پر ایک گولی بھی نہیں چلائی۔

لبنان کےسرحدی قصبے ایتا الشعب کےمقامی باشندوں نےبتایا کہ انہیں شدید گولہ باری اور ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کی آوازیں سنائی دی ہیں۔

لبنان کےسرحدی قصبے رمیش میں باربار شعلے دیکھےگئے، جس سےرات میں آسمان روشن ہوگیا۔حزب اللہ نےبتایا کہ اس نے میٹولا میں سرحد پار سے اسرائیلی فوجیوں کو دوبار آرٹلری اور راکٹ کےفائر سےنشانہ بنایا،تاہم اسرائیل کی جانب سے لبنان میں زمینی کارروائیوں کےآغاز کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نےکہا تھاکہ اسرائیل نے امریکا کوبتایا ہےکہ وہ لبنان میں اسرائیلی سرحد کےقریب حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کےلیے محدود زمینی حملے شروع کررہا ہے۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کےترجمان میتھیو ملر نےصحافیوں سے گفتگو کرتےہوئے کہاتھا کہ امریکا اسرائیل اور حزب اللہ کےدرمیان جنگ بندی کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے لیکن بعض اوقات سفارت کاری فوجی دباؤ کےذریعے ہی ممکن ہوسکتی ہے۔انہوں نے خبردار کیاتھا کہ فوجی دباؤ غلط حساب اور غیر ارادی نتائج کا باعث بھی بن سکتاہے۔

حزب اللہ کے عبوری سربراہ کااسرائیل کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کااعلان

Back to top button