اسرائیل کی جنوبی غزہ میں بمباری،26افراد شہید،عمارتیں تباہ

فلسطین میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے۔اسرائیلی فورسز نے خان یونس میں شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 26افراد شہید ہو گئے۔اسرائیل کی جانب سے رہائشی عمارتوں کونشانہ بنایا۔متعددزخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیلی طیاروں نے اقوام متحدہ کی زیرنگرانی سکول میں بھی شدید بمباری کی ،20پناہ گزین شہید ہو گئے۔بمباری سے متعدد ڈاکٹرز بھی زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ غزہ پر 7اکتوبر سے جاری بمباری ،حملوں میں شہید فلسطینوں کی تعداد 12ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

Back to top button