اسرائیل کی قطر پر ثالثی کیلئے دباؤ ڈالنے کی کوشش

غزہ میں ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کے بعد بھی اسرائیل کی جانب سے قطر پر ثالثی کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ قطر حماس کی میزبانی کرتا اور حماس کو فنڈ دیتا ہے اس لیے وہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بھی حماس پر زور ڈالے۔
دوسری جانب امریکی اور اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں (سی آئی اے اور موساد) کے سربراہان فلسیطنی مزاحمتی تنظیم حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور عارضی جنگ بندی کے لیے قطری وزیراعظم سے آئندہ چند روز میں ملاقات کریں گے۔

Back to top button