اسلام آباد جی الیون کچہری میں دھماکا، 12 افراد شہید

جی الیون سیکٹر کی کچہری کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

 دھماکا منگل کی دوپہر تقریباً ساڑھے بارہ بجے ہوا، جس کی آواز دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے فوراً بعد پارکنگ ایریا میں آگ لگ گئی اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے وقت کچہری کے علاقے میں لوگوں کی آمدورفت زیادہ تھی، جس کے باعث متعدد سائلین زخمی ہوئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جی الیون سیکٹر میں کچہری کے باہر ہونے والا دھماکا خودکش تھا اور جائے وقوعہ سے حملہ آور کا سر برآمد ہو گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں ہندوستانی اسپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج ملوث ہے۔

دھماکے کے وقت کچہری ایریا میں لوگوں کی آمدورفت زیادہ تھی، جس کے باعث متعدد سائلین زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور دھماکے کی نوعیت اور ممکنہ ذمہ داروں کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Back to top button