اسلام آباد سے اسکردو جانے والی نجی ایئر لائن حادثے سے بچ گئی

اسلام آباد سے اسکردو جانے والی نجی ایئر لائین حادثے سے بچ گئی،اسلام آباد سے ٹیک آف کے فوری بعد طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق ٹیک آف کے بعد طیارے کا لینڈنگ گیئر کلوز نہ ہوا۔پرواز پی اے 251کے کپتان کا ایئرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ۔طیارے نے اسلام آباد کی فضاء میں دو چکر لگائے اور اس کے بعد بحفاظت اسلام آباد لینڈنگ کی۔ نجی ایئر لائن کی پرواز کو منسوخ کردیا گیا۔
