اسلام آباد : مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ بے قابو

اسلام آباد کی فیصل مسجد کے عقب میں مارگلہ پہاڑیوں پر لگنے والی آگ شدت اختیار کرگئی، وائلڈ لائف، سی ڈی اے اور دیگر ادارے آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرکی مدد سے آگ پر قابو پانے کےلیے آپریشن جاری ہے۔ رواں ہفتے ٹریل تھری، ٹریل فائیواورای الیون سیکٹرمیں آگ لگنے کے واقعات ہوچکے ہیں۔

سی ڈی اے کے ترجمان نے بتایا کہ کی ٹیمیں آگ بجھانے کےلیے موقع پر پہنچ چکی ہیں، سی ڈی اے کے 80 سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے  کہا کہ آگ پر جلد قا بو پانے کےلیے مزید ٹیمیں روانہ کر دی گئ ہیں۔ چئیر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاواکی ہدایت پر ڈی جی انوائرمنٹ خود آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق آگ گاندیا کلنجر کے علاقے میں لگی ہے ، 30 جوان آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں، سی ڈی اے سمیت دیگر ریسکیو ادارے بھی آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں۔ وائلڈ لائف حکام نے 3 مشتبہ افراد کو پولیس کے حوالےکردیا، ترجمان نے بتایا کہ مشتبہ افراد وائلڈلائف حکام کو دیکھ کر بھاگ گئے تھے تاہم تلاشی کےدوران مشتبہ افرادسےکچھ برآمد نہیں ہوا۔

Back to top button