اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو 190 ملین پاؤنڈ کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سےروک دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو 190 ملین پاؤنڈ کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سےروک دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس  میاں گل حسن اورنگزیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے 190 ملین پاونڈ کیس میں بریت کی درخواستوں پرسماعت کی۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی نے احتساب عدالت کےفیصلے کےخلاف اسلام آباد ہائی  کورٹ سےرجوع کر رکھا  ہے جس میں کیس سے بری کرنےاور ٹرائل روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیاگیا ہےکہ جب تک کیس ہائی کورٹ میں زیرالتوا ہے ٹرائل کورٹ کو ٹرائل آگےبڑھانے سے روکاجائے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے دائر درخواست پر سماعت کرکے حکم دیاہے کہ ٹرائل کورٹ ٹرائل مکمل کرلے تاہم حتمی فیصلہ نہ دے۔

عدالت عالیہ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کےوکلا کو متعلقہ دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کی ہےاور بری کرنے کی درخواستوں پر نوٹس جاری کرتےہوئے سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

یادرہے احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست بریت مسترد کردی تھی۔

Back to top button