اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچ مظاہرین کی گرفتاری کا کیس نمٹادیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 34 بلوچ مظاہرین کی رہائی کے بعد بلوچ مظاہرین کی گرفتاری کا کیس نمٹا دیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔ بلوچ مظاہرین کے وکیل عطاء کنڈی نے کہا کہ انتظامیہ کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے اپنے الفاظ کا پاس رکھتے ہوئے تمام گرفتار بلوچ رہا کر دیے۔ انتظامیہ نے عدالتی حکم پر گزشتہ روز 34 بلوچ مظاہرین رہا کردیے ہیں۔ موجودہ حالات میں ملک میں امید کی کرن عدالتیں ہی ہیں۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ عدالتیں امید کی کرن ہیں؟ نہیں، پتا نہیں۔ وکیل عطاء کنڈی نے کہا کہ یہ جو فرق پڑا ہے ان کے موڈ میں وہ قانون پر عمل درآمد سے ہوا ہے۔ پولیس نے مظاہرین کے ساتھ جو غیر قانونی اقدام کیے وہ عدالت کودیکھنے چاہئیں۔
