عمران خان کیخلاف توہین عدالت کا کیس خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیخلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے حوالے سے توہین عدالت کیس کو خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ کے کنڈکٹ سے مطمئن ہیں، عمران خان کے رویے پر توہین عدالت کی کارروائی منسوخ کر رہے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان بیان حلفی ہم نے دیکھ لیا ہے، عمران خان کے کنڈکٹ سے مطمئن ہیں، ہم توہین عدالت کا نوٹس ختم کر کے کیس ڈسچارج کر رہے ہیں۔
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالتی فیصلے پر اعتراض ریکارڈ کرایا، اس موقع پر عدالت سے باہر نکلتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کے دوران کہا کہ سیاسی جماعتوں سے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں، مجرموں سے بات نہیں ہو سکتی ہے۔
