اسٹاک ایکسچینج حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر 4 دہشت گردوں نے حملہ کیا جو کہ ایک گاڑی میں سوار ہوکر اسٹاک ایکسچینج پہنچے تھے، مذکورہ گاڑی ٹویوٹا سیلون ہے جس کا رجسٹریشن نمبر بی اے پی 629 ہے، حملہ آوروں کے زیر استعمال گاڑی ایک نجی بینک کے نام پر 30 نومبر 2013 کو رجسٹرڈ کرائی گئی۔
دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی 2013 کے ماڈل کی ہے ، گاڑی کا ٹیکس رواں برس یعنی 30 جون 2020 تک ادا کیا جاچکا ہے، گاڑی کا انجن نمبر وائی 849018 ہے ، حاصل کردہ ڈیٹا میں سی پی ایل سی کے ریکارڈ میں گاڑی کسی بھی کرائم میں نظر نہیں آرہی اور بالکل کلیئر ہے جس کا واضح مطلب ہے کہ گاڑی پہلی مرتبہ ہی ایسے کسی دہشت گرد حملے میں استعمال کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button