اسپیکر قومی اسمبلی نے ہنگامہ آرائی پر تین ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری

قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے تین ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکاز نوٹس نوید قمر، ن لیگ کے حامد حمید اور پی ٹی آئی کے عطا اللہ خان کو جاری کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکاز نوٹس میں ارکان سے ان کے کنڈکٹ کے بارے میں وضاحت طلب کی گئی۔ شوکاز نوٹس کے مطابق ارکان کی جانب سے غیر تسلی بخش جواب کی صورت میں ان کے خلاف ضابطے کی سخت کارروائی ہوگی۔ قومی اسمبلی، ارکان گتھم گتھا، ہاتھا پائی، گالم گلوچ، کئی گر پڑے، جوتا لہرا دیا گیا، اسپیکر نے 20 سارجنٹس کے حفاظتی حصار میں کارروائی چلائی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوید قمر کو شوکاز نوٹس مائیک ڈپٹی اسپیکر پر اچھالنے کی ویڈیو سامنے آنے پر جاری کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم این اے حامد حمید کو جوتا ہاتھ میں اٹھانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، جب کہ ایم این اے عطا اللّٰہ خان کو گالیاں دینے کی ویڈیو سامنے آنے پر نوٹس جاری کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس میں شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button