اس ہوٹل میں کمرہ لینا ممکن نہیں

آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ کے دارالحکومت میلبرن سے باہر نکلیں تو موٹر وے کے کنارے بیس میٹر اونچی ایک مستطیل عمارت نظر آتی ہے جس کی پیشانی پر بڑے انگریزی حروف تہجی میں ہوٹل تحریر ہے۔
عمارت کا حجم دیکھ کر موٹر وے سےگزنے والے مسافروں کو یہ تاثر ملتا ہے کہ ہوٹل میں کئی درجن رہائشی کمرے ہوں گے، مگر آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ اس ہوٹل میں قیام کے لیے کمرہ حاصل کرنا ممکن نہیں!
مسافروں کو پہلی نظر میں یہ عمارت ہوٹل ہی معلوم ہوتی ہے، مگر تھوڑا سا غور کرنے پر وہ جان سکتے ہیں کہ اس عمارت کی ساخت بالخصوص گراؤنڈ فلور کی ساخت ہوٹلوں والی نہیں ہے۔ پھر یہ سوال بھی ان کے ذہنوں میں پیدا ہوتا ہوگا کہ یہ عمارت ویرانے میں کیوں کھڑی ہے جہاں آس پاس کوئی دوسری عمارت بھی نہیں ہے۔
عمارت کی حقیقت انہی مسافروں پر کھلتی ہے جو تجسس کے ہاتھوں مجبور ہوکر یا پھر واقعی قیام کی غرض سے اس ہوٹل کا رخ کرتے ہیں۔
