اشتعال دلایا گیا تو اپنی پوری طاقت سے جواب دیں گے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے اگر ہمیں اشتعال دلایا گیا تو جواب دیں گے اور اپنی پوری طاقت سے جواب دیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا (ایچ آئی ٹی) کا دورہ کیا اور ٹینک الخالد-ون کو آرمدرڈ کور رجمنٹ کے حوالے کرنے کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ٹینک الخالد-ون پاکستان کے دوست ممالک چین اور یوکرین کا مشترکہ منصوبہ ہے۔بیان میں کہا گیا کہ تقریب کے دوران ٹینک الخالد-ون کی عملی صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی کیا گیا جن میں نقل و حرکت، رفتار، کنٹرول سسٹم میں دوطرفہ بندوق چلانے میں مضبوطی اور اسموک اسکرین کا استعمال شامل تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق الخالد کو فارمیشنز کے حوالے کیا جن کا جنگ کے دوران اہم اور فیصلہ کن کردار ہے۔تقریب کے دوران چیئرمین ایچ آئی ٹی میجر جنرل سید عامر رضا نے خود انحصاری کے ذریعے دفاعی صنعت میں جاری منصوبوں، ایچ آئی ٹی کی کامیابیوں اور اس کے کردار پر روشنی ڈالی۔آرمی چیف نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کی مصنوعات اور صلاحیتوں پر اعتماد اور اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں سراہا۔
https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1288125076617846791
تقریب سے خطاب کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خود انحصاری کے حصول اور عالمی معیار کی دفاعی مصنوعات کی تیاری میں ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی کوششوں کو سراہا جن کی ملکی سلامتی کو موجودہ صورتحال میں شدید ضرورت ہے۔دفاع کو مضبوط بنانے اور آپریشنل تیاریوں کی ضرورت کا اعادہ کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ہماری دفاعی تیاری اور آپریشنل تیاری، امن کو یقینی بنانے کے لیے ہے۔ تاہم آرمی چیف نے کہا کہ اگر ہمیں اشتعال دلایا گیا تو ہم جواب دیں گے اور اپنی پوری طاقت سے جواب دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button