اظہرعلی نے سرفراز احمد کو عظیم آدمی قرار دیدیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان اظہرعلی نے سوشل میڈیا پر سابق کپتان سرفراز احمد کے ٹوئٹ کا جواب دے دیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں باآسانی 3 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی ہے۔ اس میچ میں کپتان اظہر علی دونوں اننگز میں بیٹنگ میں ناکام رہے اور ایک موقع پر میچ پاکستان کے ہاتھ میں تھا تاہم دوسری اننگز میں بیٹسمینوں کی خراب پرفارمنس کی وجہ سے انگلینڈ میچ جیت گیا۔


پاکستان کی شکست پر سابق کرکٹرز نے بھی تنقید کی ہے اور سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم ایک اچھے موقع سے فائدہ نہیں اٹھا سکی، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن ہمارے کپتان نے جیت کا موقع کھو دیا۔
سابق فاسٹ بولر نے اظہر علی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کپتان کو کئی مواقع ملے لیکن انہوں نے فائدہ ہی نہیں اٹھایا، ہم کاؤنٹی بولرز نہیں ہیں جو آئیں اور سارا دن لائن اینڈ لینتھ پر بولنگ کریں۔
اس معاملے پر سابق کپتان سرفراز احمد نے ٹوئٹر پر اظہر علی کے ساتھ اپنی ایک خوشگوار موڈ میں لی گئی تصویر شئیر کی اور کپتان کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے لکھا کہ ‘بھیا مضبوط رہیں، ان شاء اللہ ہم باؤنس بیک کریں گے’۔
اب اس کے جواب میں اظہر علی نے لکھا ہے کہ ‘بھیا ان شاء اللہ، آپ ایک عظیم آدمی ہیں ‘۔
سرفراز کو 12ویں کھلاڑی کی حیثیت سے گراؤنڈ میں بھیجنے پر سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہو گیا
خیال رہے کہ مانچسٹر ٹیسٹ میں سرفراز احمد پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں تھے اور میچ کے دوران انہیں ایک بار جوتے اور پانی لے کر گراؤنڈ میں بھیجا گیا تھا جس پر ان کے مداحوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button