اعظم خان کا انتقال،نئےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تعیناتی کیسے ہوگی؟

سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشادکاکہنا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوااعظم خان کےانتقال کے بعد صوبائی کابینہ تحلیل ہو  گئی اور صوبے کے تمام انتظامی اختیارات گورنرکے پی کے کے پاس چلے گئے ہیں۔

کنوردلشاد کاکہنا تھاکہ صوبائی اسمبلی موجود نہیں اب فیصلہ سینٹ کرے گی۔سینیٹ میں لیڈر آف ہاؤس اور لیڈر آف اپوزیشن دونوں موجود ہیں۔3حکومتی اور 3اپوزیشن ارکان پرمشتمل 6رکنی کمیٹی بنے گی۔کسی نام پر اتفاق  رائے نہ ہو سکا تومعاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا۔الیکشن کمیشن معاملے پر 48گھنٹے میں فیصلہ کرے گا۔اس دوران تمام اختیارات گورنر کے پاس ہوں گے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ اعظم خان سابق بیوروکریٹ تھے۔21جنوری کو بطور نگران وزیراعلیٰ حلف اٹھایاتھا۔

Back to top button