افغانستان سے امریکی افواج کا 90 فیصد انخلا مکمل ہوگیا.

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے افغانستان سے امریکی افواج کے 90 فیصد انخلا مکمل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان پینٹاگون نے بریفنگ میں بتایا کہ بگرام بیس چھوڑنے سے پہلے افغان قیادت سے آخری میٹنگ 48 گھنٹے پہلے ہوئی۔

امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ افغانستان کی سیاسی اور سکیورٹی قیادت بگرام بیس کے حوالے سے مکمل آگاہ تھی، معلومات نچلی سطح تک کیوں نہیں پہنچائی اس بارے نہیں جانتے۔

Back to top button