افغانستان کو 2.44 بلین ڈالر امداد دینے کے وعدے

عالمی ڈونرز نے افغانستان کے ليے 2.44 بلين ڈالرامداد فراہم کرنے کے وعدے کيے ہيں۔
اقوام متحدہ نے بتايا کہ اس کا ہدف 4.4 بلين ڈالر تھا، جو حاصل نہ کيا جا سکا۔ عالمی ادارے کے سربراہ انٹونيو گوٹيريش نے ايک مرتبہ پھر بتايا کہ افغانستان ميں صورتحال انتہائی خطرناک ہے اور کئی افغان شہری گزارا کرنے کے ليے اپنے بچے اور اپنے جسمانی اعضاء تک بیچنے پر مجبور ہو ہيں۔
انہوں نے بتایا کہ افغانستان کی پچانوے فيصد آبادی مناسب غذا سے محروم ہے جبکہ نو ملين کو قحط کا خطرہ لاحق ہے۔ يہ پيش رفت ايک ورچوئل کانفرنس ميں ہوئی، جس کی ميزبانی اقوام متحدہ کے علاوہ جرمنی، برطانيہ اور قطر نے کی۔
