افغان دہشتگردوں کے حملے میں 3 پاکستانی فوجی شہید

شمالی وزیرستان میں افغانستان سے دہشتگردوں نے کارروائی کرتے ہوئے 3 پاکستانی فوجیوں کو شہید کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع دیواگر کے علاقے میں پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی۔
پاکستانی فوجیوں کی جانب سے موثرجواب دیا گیا اور مصدقہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق پاک فوج کی فائرنگ سے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران حوالدار تیمور، نائیک شعیب اور سپاہی ثاقب نواز نے جام شہادت نوش کیا۔
اُمید ہے افغان حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی، پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خلاف پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔ ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Back to top button