افغان ملٹری بیس کے قریب کار بم دھماکے میں ہلا کتوں کا خدشہ

افغان صوبے بغلان میں ملٹری بیس کے قریب کاربم دھماکے کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
صوبے بغلان میں ملٹری بیس کے قریب کاربم دھماکے کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد طالبان کی جانب سے اندھادھند فائرنگ شروع کردی گئی تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں حملہ ناکام بنادیا گیا۔
افغان آرمی کمانڈر کے مطابق دھماکے میں ملٹری بیس کو شدید نقصان پہنچا ہے اور حملے میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جب کہ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان کے صوبے میدان وردک میں افغان ایئر فورس کا ہیلی کاپٹر ایم آئی-17 گر کر تباہ ہونے سے 3 اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثہ تیکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔ زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
