اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت کو دو ٹوک جواب
27 فروری, 2026

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفارتکار عدیل ممتاز کھوکھر نے بھارتی پروپیگنڈا کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یکطرفہ اقدامات، آبادی میں تبدیلی یا انتخابی عمل کے ذریعے کشمیر کی قانونی حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
عدیل ممتاز کھوکھر نے زور دیا کہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت سے انکار ممکن نہیں اور کشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ سنگین اور منظم خلاف ورزیاں اقوام متحدہ کے ریکارڈ میں درج ہیں۔
پاکستانی سفارتکار نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کو بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر مجبور کرے تاکہ کشمیری عوام کے حقوق محفوظ رہیں۔
27 فروری, 2026
