المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ: چولستان کے متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ

المصطفی ویلفئیر ٹرسٹ کے جانب سے چولستان میں خشک سالی سے متاثرہ خاندانوں کے لئے اشیائے خورد نوش پر مشتمل امدادی سامان لارنس روڈ لاہور سے روانہ کر دیا گیا۔ امدادی سامان بھیجنے کی تقریب میں خالد حمید ، طارق حمید، سعد بن عطا سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ رمضان المبارک کے دوران المصطفی پانچ ہزار افراد کو افطاری پر کھانا، پانچ سو خوراک کے ڈبے اور پانچ سو یتیم بچوں کو عید کے کپڑے تقسیم کرے گی، چولستان میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی اور خوراک کی قلت سے چولستان کے عوام پریشانی کا شکار ہیں المصطفی نے قلعہ درآوڑ میں ریلیف کیمپ قائم کردیا ہے جہاں دو ہزار افراد کو کھانا اور راشن تقسیم ہو گا اور امدادی کام عید تک جاری رہے گا
